.

برطانیہ میں غلطی سے جیل سے رہا کیا گیا شخص غائب، پولیس کی تلاش جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی پولیس ایک ایسے قیدی کی تلاش کر رہی ہے جسے حادثاتی طور پر مغربی لندن کی ایک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

قیدی ولیم فرنانڈیز جنسی زیادتی سمیت مختلف جرائم کے الزامات کے تحت زیر سماعت مقدمے تحت جیل میں قید تھا۔ اسے غلطی سے ایک دوسرے شخص کی جگہ رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے گذشتہ بدھ کو لندن پولیس کو بتایا کہ 24 سالہ ملزم کو کو غلطی سے رہا کیا گیا تھا۔
ملزم کو گذشتہ سال اپریل میں جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جیل کے آس پاس کے علاقے میں فوری تلاش شروع کردی لیکن اس کا کوئی پتا نہیں چلا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ وہ بدھ کے روز ایسٹ ایکٹن سے سب وے پر سوار ہوا جبکہ اسے سڑک پر سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے اس رات وائلڈ اسٹون ہائی اسٹریٹ پر چلتے بھی دیکھا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ فرنینڈس کی گرفتاری سے قبل اس کی رہائش کا کوئی خاص پتا نہیں تھا لیکن اس کا امکان ہے کہ وہ مغربی لندن کے علاقے میں ہوسکتا ہے۔