.

عرب اتحاد نے یمن سے آنے والے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے دو ڈرونزمارگرائے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن سے حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے بارود سے لدے دو ڈرون کوسراغ لگا کر فضاہی میں تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسرا سعودی عرب کے شہر جازان کی جانب آرہا تھا اور اس کو بھی مارگرایا گیا ہے۔

اس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا یمن اورسعودی عرب میں شہریوں اور شہری ڈھانچے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بہت سے ڈرونز اور میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔‘‘

قبل ازیں آج ہی مآرب میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کے حملے میں ایک شہری ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔العربیہ کے ذرائع کے مطابق بیلسٹک میزائل شہری علاقے کے وسط میں گرا تھا۔