امریکی بحری بیڑے 'آئزن ہاور' کی نہر سویز سے گذرنے کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعہ کے روز امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور نے خلیج اور بحر ہند کی طرف جاتے ہوئے نہر سویز عبوری کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک مال بردار دیو ہیکل بحری جہاز 'ایورگیون' نہر سویز کے جنوبی حصے میں پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں نہر سویز سے گذرنے والی آبی ٹریفک رک گئی تھی۔ کئی روز کی کوششوں کے بعد پھنسےوالے جہاز کو سیدھا کیا گیا۔ اس جہاز کی لمبائی 400 اور چوڑائی میں 59 میٹر ہے اور اس پر 2 لاکھ 24 ہزار ٹن سامان لادا گیا تھا۔

Advertisement

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی آمد بھی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اس خطے کےممالک میں ایک دوسرے کے خلاف سخت تناؤ پایا جارہا ہے۔ خاص طور پر ایران اور اس کے کٹھ پتلی عناصر کے ساتھ خطے کے ممالک تنائو کا شکار ہیں۔

لیکن امریکی بحریہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بحیرہ روم سے اس کی فوجی کارروائیوں سے خطے کی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن کی وابستگی دلچسپی واضح‌ہوتی ہے۔امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز بحیرہ روم سے داعش کے خلاف جنگی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی جارحیت کو روکنے اور سمندری سلامتی اور علاقائی استحکام میں خلل ڈالنے کی کوشش کے خلاف اپنے اتحادیوں‌کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

خطے میں ایران کے جوہری پروگرام پر تناؤ کے درمیان امریکی بحریہ نے مشرق وسطی میں بیلجییم، فرانس اور جاپان کے ساتھ بڑی بحری مشقیں کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں