سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی ہفتے کے روز بحیرہ احمر میں حملے کی ایک سازش ناکام بنا دی ہے اور ان کی بارود سے لدی کشتی تباہ کردی ہے۔
عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حوثی بین الاقوامی جہازرانی کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں اورانھوں نے بین الاقوامی تجارتی گذرگاہوں کو مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عرب اتحاد نےجمعرات کو حوثی ملیشیا کا یمن کے شمالی شہر مآرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔اس حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ’’مآرب میں حوثی ملیشیا کی فوجی کارروائی سے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔‘‘اتحاد نے حوثیوں کا میزائل حملوں کے لیے استعمال ہونے والا ایک لانچ پیڈ بھی تباہ کردیا تھا۔