یمن میں گذشتہ چار روز کے دوران میں مغربی ساحل کے محاذوں پر یمنی فوج کے ہاتھوں حوثی ملیشیا کے 7 نشانچی مارے گئے۔
مشترکہ افواج کے عسکری ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے نشانچیوں کی ایک نئی کھیپ الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں کھیتوں کے بیچ تعینات کی تھی۔ اس کا مقصد پہاڑی علاقے کو نشانہ بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے خصوصی یونٹ نے حوثی ملیشیا کے 7 نشانچیوں کو موت کی نیند سلا دیا جو دیہات اور شہریوں کے کھیتوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مشترکہ افواج سے مربوط یونٹوں کے ٹھکانوں پر بھی حملے کی کوششیں کیں۔
مشترکہ افواج کے عسکری میڈیا ونگ کی جانب سے جاری وڈیو میں حوثی ملیشیا کے نشانچیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
امریکا کاسعودی عرب کوحوثیوں کی جارحیت سے نمٹنے کے لیےاسلحہ اورفوجی تربیت دینے پرغور
امریکا یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے فضائی حملوں کے ردعمل میں سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے اور اس کی فورسز کوفوجی تربیت دینے ... بين الاقوامى -
حوثیوں کے ہاں ایرانی سفیر کا اس کی غیر موجودگی میں ٹرائل
یمن کی آئینی حکومت کی ایک فوج داری عدالت نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ہاں تعینات پاسداران انقلاب کے سفیر حسن ایرلو کی اس کی غیرموجودگی میں مقدمہ کی ... مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے مآرب میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا یمن کے شمالی شہر مآرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔اس حملے میں ... بين الاقوامى