.

بیرون ملک سے منگوائی کرونا ویکسین کی نئی کھیپ کی جانچ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق کرونا وائرس کی نئی کھیپ مملکت پہنچ چکی ہے، جس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ تحقیق، تشخیص اور تسلی بخش جانچ کے بعد شہریوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی نے العربیہ کو بتایا کہ کرونا ویکسین کی دو خوراکیں کم سے کم 21 دن اور زیادہ سے زیادہ 42 دن کے اندر لگوائی جانی چاہیں۔ حال ہی میں شائع ہونے والی میڈیکل ریسرچ میں عوام الناس کا ردعمل بیان کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فائزر ویکسین کی پہلی خوراک مؤثر ثابت ہوئی ہے تاہم صرف ایک خوراک کے نتائج کی روشنی میں لیا گیا جائزہ کافی نہیں۔

دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 500 سے زیادہ ویکسین مراکز کے ذریعہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اب تک مملکت میں کرونا کی 50 لاکھ سے زاید افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

وزارت صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ "صحتی" ایپ کے ذریعے رجسٹریشن شروع کریں تاکہ انہیں کرونا ویکسین لگائی جا سکے۔