ولادی میر پوتین نے 2036ء تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار کر دی

قانون میں ترمیم کے تحت پوتین مزید 2 بار روس کے صدر بن سکتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک ایسے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے بعد انہیں آئندہ دو بار مزید روس کا صدر رہنے کا حق مل جائے گا۔ اس طرح وہ مزید دو بار ملک کے صدر بن سکتے ہیں اور انہیں 2036ء تک روس کا صدر رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔

روسی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 68 سالہ پوتین جنہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک روس پر حکمرانی کی ہے نے پیر کو اس قانون پر دستخط کیے۔

پوتین کی موجودہ میعاد 2024 میں ختم ہورہی ہے۔ اگر انتخابات میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے لیے قانون کے تحت 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ قانون گذشتہ سال میں بنائے گئے آئین میں وسیع تر ترمیم کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں