مشرق وسطی میں "یوٹیوب کِڈز" ایپلی کیشن عربی زبان میں متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی کمپنی گوگل کے زیر انتظام معروف ویب سائٹ "یوٹیوب" نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے علاقوں میں 15 ممالک میں عربی زبان میں "Youtube Kids" ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یوٹیوب کڈز 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مختلف قسم کا مواد پیش کرتی ہے۔ ساتھ ہی والدین کی جانب سے نگرانی کے لیے متعلقہ آلات کا ایک مجموعہ بھی فراہم کرتی ہے۔ اس طرح وہ اپنے بچوں کے لیے موزوں مواد کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ایپلی کیشن میں والدین کے لیے اہم ترین آپشن یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے وڈیوز دیکھنے کا دورانیہ متعین کر سکتے ہیں۔

گوگل کمپنی میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے لیے ریجنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایپلی کیشن تعلیمی پروگراموں اور چینلوں کے علاوہ خطے میں بچوں میں سب سے زیادہ مقبول نغموں پر مشتمل ہے۔ ان میں امریکی پروگرام "سیسم اسٹریٹ" کا عربی ورژن اور ، اماراتی کارٹون (منصور) اور مصری تعلیمی چینل (الاسکولہ) بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں