امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آسٹن اس دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹز سے ملاقات کریں گے۔
اس طرح آسٹن جو بائیڈن انتظامیہ کے پہلے وزیر ہوں گے جو اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔
سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر پینٹاگان نے ابھی تک اس دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مذکورہ نیو ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع اسرائیل کے دورے کے دوران میں اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے جن میں اسرائیل کو ایران، لبنان اور شام کی جانب سے درپیش سیکورٹی خطرات سرفہرست ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش پر ،،، اسرائیل کو گہری تشویش محسوس ہو رہی ہے۔ امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مئی 2018ء میں جوہری معاہدے سے علاحدہ ہو گیا تھا۔
جولائی 2015ء میں طے پانے والے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کی مخالفت پہلے روز سے ہی عیاں رہی ہے۔
-
امریکا اور اسرائیل خطے کو درپیش خطرات پر قابو پانے کے لیے متفق
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے سینئر ذمے داران کے درمیان جمعرات کے روز دو طرفہ تزویراتی گروپ کے پہلے ورچوئل اجلاس میں ایران کے حوالے سے ... بين الاقوامى -
ایران سے کشیدگی؛اسرائیل امریکا سے مل کرنئی بیلسٹک میزائل شیلڈ بنا رہا ہے!
اسرائیل ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے اشتراک سے نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ تیار کررہا ہے۔اس نے اس نئے میزائل دفاعی نظام کو ... مشرق وسطی -
نیتن یاہو کی ’’اسرائیل کے عظیم دوست‘‘ جو بائیڈن کو صدرامریکا منتخب ہونے پر مبارک باد
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور ان سے شکست ... مشرق وسطی