.

بھارتی فلمی اداکارہ کترینہ کیف بھی قرنطینہ میں چلی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بالی وڈ کی ایک اور اسٹار کترینہ کیف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

بالی وڈ فلم اسٹار کترینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔

حالیہ دنوں میں بالی وڈ کے کئی اداکار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

گذشتہ روز وکی کوشل اور ان کی زیرِ تکمیل فلم ’مسٹر لے لی‘ میں کام کرنے والی فن کارہ بھومی پڈنیکر بھی انسٹاگرام پر اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

دو روز قبل بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ہفتے کو ادکارہ عالیہ بھٹ بھی کرونا وبا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔