ترک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ موقع پر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تربیتی پرواز کے دوران ترکی کی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار ایک پائلٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ترکی کے وسطی علاقے "قونیا" میں پیش آیا۔ ترک فضائیہ کا این ایف فائیو طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار ایک پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

وزارت دفاع نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں