رمضان کے دوران حرم میں نمازیوں کی گنجائش ایک لاکھ اور معتمرین کی50 ہزار کرنے کا فیصلہ
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوںکی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کو'توکلنا' ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گذر جانے کی تصدیق کرانا ہو گی۔ کرونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریض بھی مسجد حرام میں نماز کےلیے آسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ 'اعتمرنا' اور 'توکلنا' مختص ہیں۔ عمرہ کی رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
-
حرمین میں ماہ صیام کے دوران معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد ... ایڈیٹر کی پسند -
رمضان میں معتمرین کے استقبال کے لیے 1200 ہوٹلوں کی تیاریاں
مکہ مکرمہ میں تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان زائرین اور معتمرین کو خدمات پیش کرنے کے حوالے سے مسابقت ... مشرق وسطی -
مسجد حرام : اکتوبر سے اب تک نمازیوں اور معتمرین کی تعداد 1.25 کروڑ
گذشتہ برس 4 اکتوبر کو مسجد حرام میں عمرے اور نماز کی ادائیگی کے باقاعدہ دوبارہ آغاز کے بعد سے آج 28 مارچ تک عمرہ ادا کرنے والے معتمرین کی مجموعی ... مشرق وسطی