عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ان کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی مفید اور کامیاب ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب کا دورہ ہر اعتبار سے کامیاب رہا ہے۔
عراقی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان ان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ بدھ کو سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ عراقی وزیراعظم نے سعودی عرب کےدورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان میں مالیات، تجارت، اقتصادیات، ثقافت اور ابلاغ شامل ہیں۔
رئيس مجلس الوزراء @MAKadhimi خلال جلسة مجلس الوزراء التي عقدت اليوم الثلاثاء : كانت الزيارتان الاخيرتان الى المملكة العربية السعودية والامارات ناجحتين بكل المعايير. pic.twitter.com/8AYHI22yjm
— المكتب الإعلامي لرئيس الوزراء 🇮🇶 (@IraqiPMO) April 6, 2021
اس کے علاوہ عراقی اور سعودی وفود نے دونوں ملکوںکی سرحدی گذرگاہیں کھولنے پر بھی بات چیت کی۔
سعودی عرب کے دورے کے بعد مصطفیٰ الکاظمی واپس بغداد لوٹ گئے اور اتوار کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچے۔

عراق کی سرکاری فضائی کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ مئی سے بغداد اور ابو ظبی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
وزیراعظم الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس ہو گئے تھے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے مملکت کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی طے پائے ہیں۔
-
سعودی عرب کا عراق میں نئی حکومت کا خیرمقدم،شاہ سلمان کی الکاظمی کو مبارک باد
سعودی عرب نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عراق کی نئی حکومت ملک کے اندرونی معاشی اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے میں ... مشرق وسطی -
عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد سرکاری دورے پر امارات پہنچ گئے
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد ... مشرق وسطی -
عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد سرکاری دورے پر امارات پہنچ گئے
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد ... مشرق وسطی