رمضان المبارک کے دوران المسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین نے رمضان المبارک میں المسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد 50 ہزار اور عام عبادت گزاروں کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔ مسجد حرام میں آنے والے عمرہ زائرین اور عام عبادت گزار سعودی حکومت کی کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے پابند ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو عمرہ ادا کرنے اور مقدس مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ عمرے کے اجازت نامہ کے حصول کے خواہاں ہیں، وہ کووِڈ-19 کی دونوں ویکسین لگوا لیں اور ویکسین کی ایک خوراک سے دوسری خوراک کے درمیان کم سے کم 14 دن کا وقفہ ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکا ہے تو اس سے متعلق وزارت صحت کی ’’توکلنا‘‘ ایپ پر یہ سب تفصیل ظاہر ہونی چاہیے۔

سعودی عرب نے منگل کے روز کرونا وائرس کے 792 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی تھی۔اس طرح اب مملکت میں کووِڈ کے کل کیسوں کی تعداد 394169 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6711 مریض وفات پا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں