سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کل منگل کے روز سنہ 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا ہے۔ یہ قانون ایک ایسے وقت میں منسوخ کیاگیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس تعلقات قائم ہوئے تھے اور تین ماہ قبل اسرائیل کا ایک وزیر بھی سوڈان کے دورے پر خرطوم آیا تھا۔

سوڈانی کابینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرطوم کا قضیہ فلسطین اور آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے اصولی موقف بدستور قائم ہے اور ہم قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

Advertisement
اسرائیلی وزیر نے تین ماہ قبل خرطوم کا دورہ بھی کیا تھا
اسرائیلی وزیر نے تین ماہ قبل خرطوم کا دورہ بھی کیا تھا

اسرائیل کے بائیکاٹ کی منسوخی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے خود مختار کونسل کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا کی کوششوں سے سوڈان کی نئی عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دشمنی ختم کرتے ہوئے اس کے ساتھ دوستی کا فیصلہ کیا۔

گذشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے دوسرے عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں اور سوڈان تیسرا ملک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں