عرب اتحاد نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا، بمبار ڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے بمبار ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمات یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش جنگی جرائم کا ارتکاب ہے‘۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں