ہوائی جہاز میں دوران پرواز زچگی کیس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی فضائی کمپنی 'ایجپٹ ایئر' کے ایک مسافر جہاز کے افریقی ملک چاڈ سے قاہرہ کے سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کے ہاں زچگی کے کیس کے باعث جہاز کا روٹ تبدیل کرکے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

Advertisement

مصر ایئر لائنز نے بتایا کہ چاڈ کے شہر نجامینا سے آنے والے مصر ایئر کی ایک پرواز کو منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 50 منٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر جہاز کے کپتان کو بتایا گیا کہ ایک خاتون مسافر کو بچے کی پیدائش کی تکلیف ہے جس پر کپتان نے جہاز کا راستہ تبدیل کیا اور نسبتا قریب اسوان کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار دیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر کی حفاظت کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کیا گیا اور اس کیس کو جلد نمٹا دیا گیا۔ فلائٹ اٹینڈینٹ نے مسافر خاتون کی بچے کی پیدائش کے عمل میں اس کی مدد اور اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ زچگی کیس نمٹانے کے بعد ہوائی جہاز دوبارہ مسافروں کو لے کر اسوان سے قاہرہ کے لیے روانہ ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں