شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بدھ کی شام اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے قریب متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں دمشق کے قریب ایران کے ایک بڑے اسلحہ گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
ادھر شامی رجیم کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شام کے فضائی دفاع نے دمشق پر اسرائیلی بمباری کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے داغے گئے متعدد میزائل مار گرائے ہیں۔
خبر رساں ادارے 'سانا' نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ بڑی مقدار میں مالی نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیل شام اور دوسرے ممالک میں ایرانی اہداف کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔ منگل کے روز اسرائیل نے بحر احمر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فوجی جہاز ساویز کو نشانہ بنایا تھا۔
ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ مشرقی ، جنوبی اور شمال مغربی شام اور دمشق کےاطراف کے مضافاتی علاقوں میں وسیع علاقوں پر قابض ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے متعدد شامی علاقوں میں ایرانی فوج اور اس کے وفادار گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔
13 جنوری کو مشرقی شام میں اسرائیلی بمباری سے ایرانی حمایت یافتہ اور سرکاری فوج کے کم سے کم 57 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔
-
اسرائیل کی شام میں ایرانی اہداف پر بم باری
شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام میڈیا نے اتوار کی شب بتایا کہ سرکاری فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ ... مشرق وسطی -
اسرائیلی حملوں کے خوف سے ایران شام کے دیر الزور سے بھاگ نکلا
شام کی سرزمین پر قائم ایرانی عسکری مراکز پر اسرائیل کی طرف سے تواتر کے ساتھ ہونے والے حملوں کے بعد تازہ اطلاعات آئی ہیں کہ مزید جانی اور مالی نقصان سے ... مشرق وسطی -
شام میں اسرائیلی بمباری، ایرانی ملیشیا کے گودام اور کئی مراکز تباہ
جمعرات کو شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے ذریعے شام میں متعدد مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے ... مشرق وسطی