ماہ صیام سے قبل آخری جُمعہ کے لیے حرم مکی میں نمازیوں کے لیے انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین نے ماہ صیام کی آمد سے قبل جمعۃ المبارک کے موقع پر نمازیوں اور زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل جُمعہ کو حرم مکی میں صفائی اور تطھیر کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔ حرم مکی میں تمام نمازیوں اور معتمرین کے لیے نماز کی جگہوں، مطاف اور مسجد کے صحن میں زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

Advertisement

منبر کو مقام ابراہیم کے عقب میں منتقل کیا گیا ہے۔ مبنر کی بھی خصوصی صفائی کی گئی اور اسے جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا گیا ہے۔ منبر پر بہترین ساؤنڈ سسٹم کے لیے مائیکرو فون نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سسٹم 'فائونٹم اور ڈائنمک کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ منبر کے لیے 9 مائیکرو فون لگائے گئے ہیں جبکہ مؤذن کے لیے پانچ اور 10 اضافی ساؤنڈ سسٹم لگائے گئے ہیں۔

حرم مکی کے دروازوں کی دیکھ بحال کرنے والی انتظامیہ نے دروازوں پر 100 نگراں مقرر کیے ہیں جو نمازیوں کی آمد ورفت میں ان کی مدد کریں گے۔ نمازیوں کی آمد ورفت کے لیے جسر ابواب، سلم الشبیکہ، باب نمبر 91، الارقم، باب 70، عبار 80، باب 78، باب 84، باب 123، باب 121 مختص ہیں جب کہ معتمرین کے لیے مسجد حرام میں داخل ہونے کے لیے 10 دروازے باب الملک فہد، اجیاد، الصفا، النبی، بنی شیبہ، المروہ، سلم الارقم، جسر المروہ اور عبارۃ النبی شامل ہیں۔

مسجد حرام میں جمعہ کے موقع پر وہیل چیئرز کی نقل وحرکت کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مسجد میں آمد ورفت کو مخصوص راستوں سے مربوط کیا گیا ہے۔

حرم مکی میں قالینوں کی صفائی ستھرائی اور ان پر عطر چھڑکنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ قالینوں کی صفائی کے لیے بہترین اور اعلیٰ معیار کے صفائی کا مواد استعمال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں