.

باڈر سکیورٹی فورس نے مکہ ریجن ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوسٹل گارڈ اور بارڈ سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز 245 کلو گرام ہیروئین مکہ المکرمہ ریجن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کوسٹ گارڈ اور سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز نے 34.5 کلوگرام ہیروئین رابغ، 211.2 کلوگرام جدہ میں قبضے لے کر قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کرنل القرینی کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ ہیروئن متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی گئی جبکہ اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ استعداد سے کام لے رہے ہیں۔

وطن عزیز کے نوجوانوں اور ملک کے قومی وسائل کو زک پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو نشہ آور اشیا پھیلانے سے روکتے رہیں گے۔