.

سعودی عرب یمنی عوام اور حکومت کی مدد جاری رکھے گا: شہزاہ خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز یمن کے وزیراعظم معین عبدالملک سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی حکومت اور عوام کی مدد جاری رکھے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ برادر ملک یمن کے وزیر اعظم کے ساتھ میری بات چیت اور ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے دو طرفہ تعاون، یمن میں قیام امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے پر بات چیت کی ہے۔ یمنی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کے لیے پیش کردہ فارمولے اور یمنی عوام کی معاشی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب یمنی قوم کی ہر پہلو سے مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن میں جاری بحران کے خاتمے۔ جنگ بندی اور یمن میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کوششیں‌جاری رکھے گا۔