داعش تنظیم عراق اور شام میں پھر سے سر اٹھا رہی ہے: فرانس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ "داعش تنظیم عراق اور شام میں ایک بار پھر نمودار ہو رہی ہے"۔

جمعے کی شام العربیہ کو دیے گئے ایک بیان میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ "داعش تنظیم جغرافیائی طور پر شکست کھا چکی ہے مگر وہ متحرک ہونے کی قدرت رکھتی ہے"۔

Advertisement

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "اتحادی افواج کی سمندری کارروائیوں کی قیادت کرتے ہوئے فرانس کا مقصد ہے کہ داعش کا حتمی طور پر خاتمہ کیا جائے"۔

اس سے قبل جمعرات کے روز برطانوی وزارت دفاع نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے گذشتہ ماہ عراق کے شمال میں داعش تنظیم کو نشانہ بنانے کے لیے کئی فضائی حملے کیے تھے۔ یہ کارروائی عراقی زمینی فوج کے ساتھ رابطہ کاری سے دس روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے سلسلے میں تھی۔

مذکورہ کارروائی کا فیصلہ 22 مارچ کو کیا گیا تھا۔ برطانوی شاہی فضائیہ کے تین لڑاکا طیاروں نے اسٹورم شیڈو میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے کارروائی کے کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ادھر برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ "برطانوی مسلح افواج عراقی شراکت داروں اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر اُن علاقوں میں داعش کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی جہاں تنظیم کے ارکان روپوش ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں