روس نے انقرہ کو امریکی جنگی جہاز بحیرہ اسود عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے انقرہ کو امریکا کے جنگی بحری جہازوں کو بحیرہ اسود عبور کرنے کی اجازت دینےسے انکار کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارئ "تاس" نے اطلاع دی ہے کہ صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے جمعہ کے روز فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقرہ کو بحیرہ اسود تک باسفورس کے پار سے دو امریکی جنگی جہاز عبور کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ایجنسی نے بتایا کہ صدر پوتین نے ایردوان کے ساتھ فون کے دوران بحیرہ اسود پر گذرگاہوں سے متعلق معاہدے کی اہمیت اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ امریکا نے اسے بحیرہ اسود کو دو جنگی جہازوں کے عبور کرنے کی اطلاع دے دی تھی جبکہ ماسکو نے اس وقت کہا تھا کہ یہ سرگرمی "پریشان کن" ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اشارہ کیا ہے کہ دونوں امریکی جنگی بحری جہاز 4 مئی تک بحیرہ اسود میں موجود رہیں گے۔
امریکی اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو بحیرہ اسود میں فوجی سرگرمی میں اضافے پر فکرمند ہے۔بحیرہ اسود میں امریکی موجودگی مونٹریکس معاہدے کے مطابق ہونی چاہیئے۔
اس معاہدے کے تحت بحیرہ اسود کی گذرگاہوں پر ترکی کا کنٹرول تسلیم کیا گیا ہے۔ نیوز نیٹ ورک کے مطابق واشنگٹن کو سمندر میں داخل ہونے کے اپنے ارادے کے بارے میں 14 دن قبل مطلع کرنا ہو گا۔
-
روس اور ترکی امریکا کی پابندیوں کے باوجود فوجی تعاون جاری رکھیں گے: وزیرخارجہ لاروف
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ترکی پر امریکا کی پابندیوں کے باوجود ماسکو اور انقرہ کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ... بين الاقوامى -
امریکا کا ترکی کے خلاف روس سے میزائل نظام کی خریداری پر پابندیاں لگانے پرغور
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے کے ردعمل میں پابندیاں عاید کرنے پر مسلسل ... بين الاقوامى -
روس اور ترکی سے نمٹنے کے لیے امریکا کی نظریں بحرمتوسط کے حلیف ممالک پر
امریکی قانون ساز اس وقت ترکی اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بحر متوسط کے علاقے میں نئے قوانین کا سہارا لینے کی تگ و دو میں ہیں تا کہ اسرائیل ، یونان ... بين الاقوامى