سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔
انہوں نے باور کرایا کہ آج کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔
الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی۔ البتہ پیر کے روز رؤیت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے۔
جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے مؤرخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا۔
-
رمضان کی آمد کے ساتھ سعودی عرب کے وسیع حصے میں بارشیں متوقع
موسم کی صورت حال سے آگاہ کرنے والی ویب سائٹ "طقس العرب" نے مملکت سعودی عرب کے وسیع حصے میں بارش ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا 29 شعبان کو روئیت ہلال رمضان کا حکم
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت کی طرف سے جاری ایک حکم نامے ... مشرق وسطی -
رمضان پرمٹ کے بغیر عمرہ پر روانہ ہونے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامے کے بغیر حرم شریف جانے والے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا- دوسری جانب وزارت حج وعمرہ نے کہا ... بين الاقوامى