.

کویت ائیرویز کے سی ای او ایک سال سے بھی کم عرصے میں عہدے سے مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عادل السنعا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا استعفا منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ عیسیٰ الحداد کو قائم مقام سی ای او مقرر کیا ہے۔

عادل السنعا کو گذشتہ سال ستمبر میں کویت ائیرویز کا قائم مقام سی ای او کو مقرر کیا گیاتھا۔ان کے پیش رو کامل العوضی نے انٹرنیشنل ائیرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔

اب عادل السنعا کے مستعفی ہونے کا کوئی سبب بیان نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے ایسے وقت میں کویت ائیرلائنز کو خیرباد کیا ہے جب کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے شہری ہوا بازی کی صنعت عالمی سطح پر مالی بحران کا شکار ہے۔

کویت ائیرویز کویتی حکومت کی ملکیتی ہے۔یہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل بھی خسارے میں چل رہی تھی۔