یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز حجہ صوبے کے دو اضلاع عبس اور مستبا میں حوثی ملیشیا کی عسکری گاڑیوں اور کمک کو نشانہ بنایا۔ یہ بات حجہ میں "العربيہ" کے نمائندے نے بتائی۔
عسکری ذرائع نے "العربيہ" سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اتحادی طیاروں نے 3 فضائی حملے کیے۔ اس دوران ایک فوجی ٹینک ، ایک طیارہ شکن ہتھیاروں کی حامل گاڑی اور حوثیوں کے عسکری مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حوثی ملیشیا کی جانب سے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
فِفتھ ملٹری زون میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید معرکہ آرائی 6 گھنٹوں سے زیادہ جاری رہی۔ اس دوران حوثی ملیشیا نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں حجہ صوبے میں اپنے ہاتھ سے نکل جانے والے ٹھکانوں کو یمنی فوج کے کنٹرول سے واپس لینے کی کوشش کی۔
-
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام، ڈرون کو یمن میں مار گرایا
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجا جانے والا ... بين الاقوامى -
جازان کی شہری آبادی پر حوثیوں کا حملہ ناکام، ڈرون تباہ
عرب اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کو تباہ کر دیا۔ ادھر خمیس مشیط پر ... بين الاقوامى -
حوثی باغی تدریسی کتب کو یمنی بچّوں میں منافرت پھیلانے کے لیےاستعمال کررہے ہیں:رپورٹ
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی تعلیمی نظام کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے اسعتمال کررہے ہیں۔وہ بچّوں میں منافرت پھیلانے کے لیے تدریسی کتب کو ... ایڈیٹر کی پسند