.

تونسی ہوائی جہاز میں مسافر خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تونس کے ایک ہوائی جہاز میں دو خواتین کے آپس میں کسی بات پر پیدا ہونے والے تنازع نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی۔ زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز میں ہونے والی اس دھینگا مشتی میں دوسرے مسافر بھی پریشان ہو گئے۔ ایک دوسری خاتون مسافر نے لڑنے والی عورتوں کے درمیان بیچ بچاو کی کوشش کی مگر اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں خواتین نے بھرے جہاز میں اخلاقیات کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی خوب بارش کی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص نے ایک خاتون کے بال پیچھے سے پکڑ کر اسے کچھ کہا۔ اس دوران جہاز کا سیکیورٹی عملہ پہنچ آیا جس نے لڑنے والی خواتین مسافروں کو ایک دوسرے سے الگ الگ کیا۔