سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، منگل کو پہلا روزہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل تیرہ اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔ ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ منگل 13 اپریل 2021 کو یکم رمضان ہے۔

سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک جن میں ترکی، عراق، یمن لبنان، تونس، مصر، ملائیشیا، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 13 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

اس سے قبل مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں پیر کو رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، منگل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں