سعودی عرب کے تعاون سے یمنی عوام کے لیے کرونا ویکسین کی 12 ملین خوراکوں کی فراہمی
یمن کی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یمنی حکومت کے مطابق یمن کے لیے کرونا ویکسین کی 12 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ جن میں سے نصف خوراکیں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے فراہم کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یمنی وزارت ذراعت کے سیکرٹری علی الولیدی نے عبوری دارالحکومت عدن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کو پہلے مرحلے میں کرونا ویکسین کی 3 لاکھ 60 ہزار خوراکیں فراہم کی گئیں۔ مئی تک مزید 6 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک کویکس معاہدے کے تحت یمن کو 12 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔
یمن کےایک عہدیدار نے بتایا کہ آئینی حکومت کو کرونا ویکسین کی فراہم کردہ کل خوراکوں میں 50 فی صد سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومنیٹیرینز اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔

الولیدی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کرونا کی دی جانے والی خوراکوں کو عالمی ادارے صحت، یونیسیف اور دیگر اداروں کے تعاون سے 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
سیکرٹری صحت نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں یمن کی 13 گورنریوں کے 133 ڈاریکٹوریٹس میں کرونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔
اسی سیاق میں یمن کی انسداد کرونا ہنگامی کمیٹی نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھںٹوںکے دوران کرونا کے مزید 18 مریض چل بسے جب کہ 81 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
-
کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں یمنی سفارت خانہ بند
کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں سعودی عرب میں قائم یمن کے سفارت خانے میں سفارتی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کا ورچوئل کانفرنس میں یمن کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان
سعودی عرب نے یمن کو مزید پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے یہ اعلان منگل کے روز اقوام متحدہ کے تعاون سے یمن کی امداد سے متعلق ... بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امارات کی یمن میں اساتذہ کی بحالی کے لیے70 ملین ڈالر کی امداد
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پریمن میں اساتذہ کی بحالی کے پروگرام کے لیے 70 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم ... مشرق وسطی