.

پیرس میں اسپتال کے سامنے فائرنگ،ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک اسپتال کے سامنے دو افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔ان میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

پیرس سے ذرائع نے بتایا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والی عورت کو ہینری ڈوننٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اسی اسپتال کے سامنے انھیں گولیاں ماری گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد ایک موٹر سائیکل پرجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص مرد تھا۔زخمی عورت اسی اسپتال میں سکیورٹی ایجنٹ کے طور پر کام کررہی تھی۔یہ اسپتال کووِڈ-19 کے ایک ویکسی نیشن مرکز کے طور پر بھی کام کررہا ہے۔