خامنہ ای کی وفات کے ساتھ ہی ایران کے نظامِ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا : احمدی نژاد
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی جانب سے نظامِ حکومت اور سینئر ذمے عہدے داران کے متعلق چبھتے ہوئے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کے روز "عصر ایران" ویب سائٹ نے احمدی نژاد کے سابق مشیر عبدالرضا داوری کا انٹریو نشر کیا ہے۔ داوری کے مطابق احمدی نژاد یہ سمجھتے ہیں کہ رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی وفات کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام حکومت ختم ہو جائے گا۔ سابق مشیر نے باور کرایا کہ سابق صدر ،،، رہبر اعلی کی صحت کے حوالے سے مسلسل با خبر رہتے ہیں۔
داوری نے واضح کیا کہ "احمدی نژاد اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ بعض غیر ممالک کی سپورٹ کے ساتھ ایران میں مذہبی نظام حکومت کے سقوط کی صورت میں ،،، وہ ملک میں سیاسی تبدیلی کے رہبر بن جائیں گے"۔

واضح رہے کہ موجودہ رہبر اعلی کی وفات کے ساتھ ولایتِ فقیہ کے نظام کے خاتمے کا منظر نامہ ایران کے اندرونی سیاسی حلقوں اور اپوزیشن کی صفوں میں زیر بحث ہے۔
یاد رہے کہ محمود احمدی نژاد کو اب 'مجلس تشخیص مصلحت نظام' میں ایرانی رہبر اعلی کی جانب سے مقرر کردہ رکن شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں 2005ء سے 2013ء تک اپنی حکومت کے تصرفات کے سبب حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ احمدی نژاد کے مخالفین کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی حکومت بدعنوانی پھیلانے ، سرکاری مال لوٹنے اور اپوزیشن کے خلاف شدید کریک ڈاؤن میں ملوث رہی ہے۔
-
یورپی یونین کی ایران کے 8 اعلیٰ کمانڈروں پرمظاہرین مخالف کریک ڈاؤن پرپابندیاں عاید
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور باسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی پابندیوں کی زد میں! بين الاقوامى -
ایران، مشرق اوسط کا سب بڑا خطرا ہے: اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہشت گردی کا سرپرست قرار دیا ہے۔ وہ سوموار کے روز اسرائیل کا دورہ ... مشرق وسطی -
موساد نے ایران کی جوہری تنصیب پرسائبر حملہ کیا:اسرائیلی ریڈیو
اسرائیل کے پبلک ریڈیو نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبرحملہ کیا ہے۔کان ... بين الاقوامى