سوڈان اگلے ہفتے اپنا پہلا سرکاری وفد اسرائیل بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ گذشتہ برس امریکی ثالثی میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو عملی شکل دی جا سکے۔
خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے دو الگ الگ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوڈانی وفد میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام شامل ہوں گے۔ ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ اگلے ہفتے کے طے شدہ دورے کے لیے تاریخ کی منظوری کا انتظار ہے۔ سوڈان اور اسرائیل کی حکومتوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کوششوں سے گذشتہ برس متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا عندیہ ظاہر کر چکی ہے۔
اسی تناظر میں سوڈانی حکومت نے گذشتہ ہفتے 1958 کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے پر اتفاق کیا تھا جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات استوار کرنے پابندی عاید کی گئی ہے۔
-
سوڈانی پارلیمنٹ کی منظوری کی صورت میں حمدوک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے تیار ہیں: رپورٹ
سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک عبوری پارلیمنٹ (جس کی ابھی تک تشکیل نہیں ہوئی ہے) کی جانب سے منظوری کے بعد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے ... مشرق وسطی -
اسرائیل کے ساتھ امن سوڈان کے بہترین مفاد میں ہے: مائیک پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سوڈان (السودان) بہت جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا جبکہ امریکا نے سوڈان کا نام دہشت گردی کی ... بين الاقوامى -
سوڈان،اسرائیل میں تعلقات معمول پرلانے کا عمل آغاز کردیا: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے دونوں ... بين الاقوامى -
خاتون سفارت کار جس نے اسرائیل سوڈان تعلقات میں پُل کا کردار ادا کیا
نجویٰ قدح الدم چند ماہ قبل کرونا سے جاں بحق ہوگئی تھیں بين الاقوامى -
سوڈان نے بالآخراسرائیلی وفد کے دورۂ خرطوم کی تصدیق کردی
سوڈان نے بالآخر کوئی ایک ہفتے کے بعد اسرائیل کے ایک وفد کے دورۂ خرطوم کی تصدیق کردی ہے لیکن سوڈان کی حکمران خود مختار کونسل نے اس دورے کی تصدیق کے ... بين الاقوامى