یمن اور حوثی

یمن سے حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد نے آج جمعرات کی صبح یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر ایک بمبار ڈرون کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بنا دی۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان میں شہری آبادی پر ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم عرب اتحاد نے بر وقت کارروائی کرکے ڈرون کو مار گرایا۔

عرب اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے کو شہری آبادی اور جازان کی سرکردہ شخصیات کو نقصان پہنچانے کی دانستہ اور مجرمانہ کوشش قرار دیا۔

عرب عسکری اتحاد کا کہنا تھا کہ وہ یمن کی آئینی حکومت کے دفاع اور شہریوں‌ کی جانوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ عرب اتحاد کی طرف سے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے ناکام بنائے ہیں۔

ادھر یمن کے اخباری ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج نے مارب گورنری میں حوثیوں کے ایک حساس مرکز پر بمباری کرکے وہاں پر چھپائے گئے اسلحہ ، میزائلوں اور گولہ بارود کی بڑی مقدار کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں