امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں جمعرات کو رات گئے فیڈیکس کمپنی کے ایک گودام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کی خاتون ترجمان جینی کک نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک فیڈیکس کمپنی کے دفتر میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے خود کشی کے ذریعے اپنی جان لے لی۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں امریکا کے کئی شہروں میں اس نوعیت کے فائرنگ کے واقعات دیکھے گئے۔ ان میں شدید ترین واقعہ مارچ کے اواخر میں کولوراڈو میں پیش آیا۔ یہاں ایک مسلح شخص نے بولڈر شہر کے ایک تجارتی مرکز میں دس افراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل تھا۔
اس طرح کے پرتشدد واقعات کے بعد ہر بار ملک میں اسلحے کا معاملہ سر اٹھاتا ہے۔ اس بات کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے کہ امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں اسے لائسنس کے بغیر فروخت ہونے سے روکا جائے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے کانگریس پر زور دیا تھا کہ ملک میں ہتھیاروں کی فروخت پر بعض قیود عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
-
امریکا: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک
امریکا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی حلقے ... بين الاقوامى -
امریکا: تین مساج پارلروں پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار
امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک مضافات میں تین مساج پارلروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں ... بين الاقوامى -
امریکا: سنسناٹی میں مختلف مقامات پر 18 افراد پر فائرنگ ،4 ہلاک
امریکا کی ریاست اوہائیو میں واقع شہر سنسناٹی میں اتوار کی نصف شب سے صبح تک مختلف مقامات پر 18 افراد پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے چار ... بين الاقوامى