حوثیوں کے حملے یمنیوں کے مصائب سنگین تر بنا رہے ہیں : امریکی وزارت خارجہ
امریکا نے حوثی ملیشیا کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے جو یمن میں تنازع کو طول دینے کا باعث بن رہی ہیں۔ جمعے کے روز امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں زور دیا گیا ہے کہ یمن کے بحران کو جاری رکھنے کا سبب بننے والے حوثی ملیشیا کے مذکورہ تصرفات کا خاتمہ کیا جائے۔ بیان کے مطابق یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لینڈرکنگ اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس اقوام متحدہ کے زیر قیادت امن کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی کارستانیاں یمنی عوام کے مصائب کو طول دے رہی ہیں اور اس تنازع کو ختم کرنے کے واسطے کی جانے والی عالمی برادری کی کوششوں کو برباد کر رہی ہیں۔ بیان میں تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فائر بندی کے جامع سمجھوتے کو یقینی بنائیں اور مذاکرات کا حصہ بنیں جن کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی ایک جامع سیاسی معاہدہ طے پا سکے۔
امریکی وزارت خارجہ نے سعودی کو اور مملکت میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثی ملیشیا کی کوششوں کو مذموم قرار دیا۔
-
ایران نواز یمنی حوثی مآرب میں جنگی کارروائی فوراً روک دیں: امریکی وزیرخارجہ
سعودی عرب اور ہادی حکومت یمن میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کے لیے پُرعزم ہیں بين الاقوامى -
یمنی صدراورامریکی ایلچی کا حوثی ملیشیاکی کارروائیوں اورایرانی مداخلت سے متعلق تبادلہ خیال
یمن کے صدرعبد ربہ منصور ہادی سے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے ملاقات کی ہے اور ان سے یمن میں حوثی ملیشیا کے جرائم اور ایران کی مداخلت کے ... بين الاقوامى -

امریکی کانگریس حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دے: یمن کا مطالبہ
یمن کی آئینی حکومت نے امریکی کانگریس سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ... مشرق وسطی