یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے صوبے جازان کی سمت داغے جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
اتحاد نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا منظم اور دانستہ طور پر شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اتحاد نے مزید بتایا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی رائل ایئرفورس نے بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح 4 دھماکا خیز ڈرون طیارے اور 5 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے۔ یہ ڈرون طیارے اور بیسلٹک میزائل ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے صعدہ سے مملکت کے صوبے جازان کی سمت بھیجے تھے۔
اتحاد نے واضح کیا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے متعدد شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جن میں جازان یونیورسٹی شامل ہے۔ ڈرون اور میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے دوران میں اس کی باقیات اور ٹکڑے یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر گرے۔ اس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا۔
عرب اتحاد نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا کی یہ معاند کارروائیاں جنگی جرائم کی حیثیت رکھتی ہیں۔
-
حوثیوں کے حملے یمنیوں کے مصائب سنگین تر بنا رہے ہیں : امریکی وزارت خارجہ
امریکا نے حوثی ملیشیا کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے جو یمن میں تنازع کو طول دینے کا باعث بن رہی ہیں۔ جمعے کے روز امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ... بين الاقوامى -
امریکاکی ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر یمن میں جنگ بندی کی پاسداری نہ کرنے پر تنقید
حوثیوں کی مآرب جنگی کارروائی اور سعودی عرب پر روزانہ ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغوا ہونے والی یمنی فن کارہ جلد عدالت میں پیش ہو گی
یمن میں چند ہفتے قبل حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغوا ہونے والی فن کارہ اور فیشن ماڈل انتصار الحمادی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی مؤکلہ کے خلاف فوجداری ... بين الاقوامى