سعودی عرب: علماء کی زکاۃ اور صدقات غیر مجاز افراد کو دینے پر تنبیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں مساجد کے آئمہ اور خطیبوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران زکاۃ، صدقات اور فطرانہ کی رقم نامعلوم افراد کو دینے کے بجائے صرف مجاز اداروں کو دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کی زکاہ اور فطرانے کی رقم خطرناک عناصر کے ہاتھ نہیں لگ رہی ہے۔

مملکت کی مساجد میں آئمہ کرام نے ماہ صیام میں زکاۃ اور صدقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کو زکاۃ ادا کرنے یا صدقات و فطرانہ ادا کرتے وقت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے۔ بہتر ہے کہ شہری زکاۃ اور صدقات کی ادائی کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ 'احسان' 'فرجت' اور 'جود للاسکان' جیسی ایپس کا استعمال کریں تاکہ ان کے صدقات اور خیرات کی رقم مستحق افراد تک پہنچانے میں مدد ملے۔

Advertisement

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بعض نامعلوم لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ سعودی عرب میں شہریوں سے زکاۃ اور فطرانے کی رقوم حاصل کرنے کی تلاش میں ہیں۔ اس لیے شہری زکاۃ اور فطرانے سمیت کسی قسم کے صدقات کی ادائیگی کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ رقم کسی غیر مجاز شخص کے ہاتھ میں نہ لگے۔

مقبول خبریں اہم خبریں