.

مصر : کھجور اور جوس تقسیم کرنے والا بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک الم ناک واقعے میں 12 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ مغربی صوبے کے شہر سمنود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری بچہ نور الدین کل جمعے کے روز مغرب کے وقت روزے داروں میں کھجور اور جوس کے پیکٹ تقسیم کر رہا تھا۔ اس دوران اس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی مگر اچانک ایک تیز رفتار گاڑی کے آنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی۔ مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا زور دار تھا کہ نور الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ نور الدین کی میت کو سمنود جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ملوث گاڑی والے کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

سمنود شہر کا رہائشی نور الدین چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔