.

اڑھائی سو کلو وزنی مصری لڑکی کی زندگی کیسے گذرتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی ایک 33 سالہ خاتون غیرمعمولی وزن کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔ رانیا عادل عید کا وزن 250 کلو گرام ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌نیٹ سے بات کرتے ہوئے رانیہ نے بتایا کہ بے تحاشا موٹاپا اس کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔ اسے ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے موٹاپے کی وجہ کیا ہے؟۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ 10 سال قبل اسے اندازہ ہوا کہ اس کا وزن تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ وزن اچانک بڑھنا شروع ہوا اور اس کا سبب بھی معلوم نہیں‌ ہو سکا۔ اس نے ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر کوئی ابھی تک اس بیماری کی تشخیص نہیں کرسکا۔ غیرمعمولی موٹاپے کی وجہ سے اس کا چلنا پھرنا بھی دشوار تر ہوتا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں موٹاپے کا شکار رانیا نے بتایا کہ موٹاپے کی وجہ سے اسے ماں کے پاس منتقل ہونا پڑا۔ ماں اس کی دیکھ بحال اور کھانے پینے میں اس کی مدد کرتی ہیں۔ چند ماہ قبل اسے یہ سن کر مزید پریشانی ہوئی کہ اس کے دماغ میں پانی جمع ہوگیا ہے جو اس کی بینائی کو متاثر کرنے کا باعث ہے۔

رانیا کا کہنا تھا کہ اس کی ماں‌بھی اب عمر رسیدہ ہیں۔ انہیں بھی رانیا کی مدد کرنے اور دیکھ بحال میں مشکلات کا سامنا ہے۔