.

ایران کے وزیربرائے سراغرسانی محمود علوی کووِڈ-19 کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے وزیر برائے سراغرسانی محمودعلوی کووِڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔ان کا سوموار کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وہ کووِڈ-19 کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے اپنے گھر ہی میں قرنطین میں رہ رہے ہیں۔

66 سالہ محمود علوی کو 2013ء میں صدر حسن روحانی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سراغرسانی کا وزیرمقرر کیا تھا۔اس سے پہلے وہ شورائے نگہبان کے رکن رہ چکے ہیں۔

انھوں نے فروری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران پر عاید کردہ امریکی پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں تو پھر وہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اقدامات کرسکتا ہے۔اس کے بعد ہی ایران نے یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنا شروع کردیا تھا۔