مصر: قبطی کے قتل میں‌ ملوث تین دہشت گرد پولیس فائرنگ میں‌ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں‌بتایا ہے کہ سوموار کے روز شمالی سینا کے علاقے الابطال میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے تینوں شدت پسند جزیرہ نما سینا میں ایک قبطی کے اغوا کے بعد قتل میں ملوث تھے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین دہشت گرد عناصر قبطی شہری نبیل حبشی سلامہ کے قتل میں ملوث تھے۔

Advertisement

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق جزیرہ سینا میں سرگرم 'داعش' کے ساتھ تھا۔ انہوں‌ نے چند ماہ قبل ایک بزرگ قبطی شہری کو اغوا کر کے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ قبطی شہری کے قتل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 62 سالہ نبیل حبشی سلامہ کو اغوا کے چھ ماہ کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اسے شمالی سینا میں بئر العبد کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا۔

سلامہ کو گذشتہ برس نومبر میں ایک شاہراہ پر پیدل چلے ہوئے اغوا کیا گیا۔ کئی ماہ کے بعد اسے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں وہ شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال تھا اور اسے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں