یمن اور حوثی

مآرب میں‌ یمنی فوج کی کارروائی میں حوثی ملیشیا کا اہم فیلڈ کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی گورنری مآرب کے مغربی علاقے الدائرہ میں لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت ابو خالد السفیانی کے نام سے کی گئی ہے اور وہ الکسارہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کا کمانڈر تھا۔ اسی محاذ پر یمنی فوج کےساتھ لڑائی میں اس کی موت واقع ہوئی۔

Advertisement

مقامی اخباری ذرائع کے مطابق حوثی کمانڈر السفیانی کے ساتھ اس کے کئی دوسرے ساتھی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ رواں سال 7 فروری کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال یمن کی اس گورنری پرقبضے کے لیے جاری لڑائی میں حوثی ملیشیا کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آئینی حکومت کی وفادار فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثیوں کے کمانڈر بریگیڈیئر حسن عبداللہ راشد العماری، بریگیڈیئر نجم الدین محمد فاضل، بریگیڈیئر سلیم یحییٰ احمد محی الدین اور بریگیڈیئر جلال عبداللہ الرزامی ہلاک ہو گئے۔

مغربی مآرب میں حوثی ملیشیا اور یمن فوج کے درمیان لڑائی کے دوران حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں