.

کرونا کی روک تھام کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف پیش کی جانے والی خدمات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد و رفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف 18 راستوں پر طواف کا عمل انجام دیا جا رہا ہے۔ اس عمل کو منظم کرنے میں شہری سیکورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کا ایک مجموعہ بھی ساتھ موجود ہے۔

اس دوران میں عبادات اور مناسک سے متعلق معتمرین اور زائرین کے سوالات کا جواب دینے کے لیے مختص عملہ بھی اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

دوسری جانب "سقيا زمزم" کی انتظامیہ مطاف کے صحن کے داخلی اور خارجی راستوں پر آب زمزم کے پیکٹ تقسیم کر رہی ہے۔ یہ پیکٹ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مختص کی گئی ٹرالیوں اور کاندھے پر ٹانگے جانے والے بیگوں (40 پکٹس کی گنجائش) کے ذریعے تقسیم ہوتے ہیں۔

اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔