.

غیر ملکی مقیمین کو زد وکوب کرنے کی وڈیو پرانی ہے : ریاض پولیس  

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان میجر خالد الکریدیس نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی مقیمین کی مار پیٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپ 2015ء کا ہے۔

وڈیو کلپ میں ایک سعودی شہری اور ایک مقیم شخص دیگر کئی غیر ملکی مقیمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس فعل کے مرتکب افراد کے خلاف اسی عرصے میں قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔

میجر الکریدیس نے کہا کہ اس طرح کے پرانے وڈیو کلپوں کو دوبارہ پوسٹ کرنے سے دھوکا جنم لیتا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی نیا واقعہ ہے۔ یہ حقیقت کے خلاف ہے اور اس طرح مملکت کے اندرون اور بیرون لوگوں کی رائے عامہ گمراہی کا شکار ہوتی ہے۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ نے باور کرایا ہے کہ شہریت سے قطع نظر جو کوئی بھی کسی دوسرے شخص کو تشدد کا نشانہ بنائے گا اس کے خلاف مملکت کے نظام کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،،، خواہ وہ سعودی شہری ہو یا غیر ملکی مقیم ...