.

منزل مقصود کے سفری ضوابط جاننے کے لیے مسافر ’السعودیہ‘ کی ویب سائٹ وزٹ کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی (السعودیہ) نے مختلف ملکوں کے مسافروں سے کہا ہے کہ ’وہ اپنی منزل کے لیے مقرر سفری ضوابط جاننے کی کوشش کریں۔ تمام معلومات ویب سائٹ پر مہیا ہیں‘۔

السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ’مختلف ملکوں کے متعلقہ حکام بدلتی صورتحال کے پیش نظر نئے سفری ضوابط جاری کر رہے ہیں لہذا جو شخص جس ملک کا سفر کرنا چاہتا ہے وہ ویب سائٹ وزٹ https://bit.ly/3suX5k1 کر کے اپنی منزل کے سفری ضوابط سے آگاہی حاصل کرتا رہے‘۔ بیان میں کہا کہا کہ ’ضروری نہیں کہ جو آج ضوابط ہیں کل بھی وہی رہیں گے‘۔

یاد رہے کہ سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے چند دن قبل ٹویٹ کیا تھا: ’اپنے سفری بیگ تیار کر لیجئے۔‘ بعد ازیں ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘۔

ایسے وقت میں جبکہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے ختم ہونے کے منتظر ہیں السعودیہ کے یکے بعد دیگرے ٹویٹس سے پروازوں پر عاید پابندی جلد اٹھنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ شہری ہوابازی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 سے سعودی ایئر پورٹ کھول دیے جائیں گے اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی تاہم بعد میں سفری پابندیوں میں 17 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی تھی۔