پاسداران انقلاب حوثیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہی ہے : کمانڈر القدس فورس
ایرانی القدس فورس کے کمانڈر کے معاون برائے اقتصادی امور رستم قاسمی نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو ہتھیار اور تربیت فراہم کیے جانے کا اقرار کیا ہے۔
قاسمی نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایرانی افسران یمن میں حوثیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
قاسمی کے مطابق حوثیوں کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ ایران کی مدد کی بدولت ہیں۔
اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "القدس فورس کے معاون کمانڈر رستم قاسمی سمیت ایرانی قیادت کی جانب سے یمن میں انقلاب میں تہران کے کردار اور حوثی ملیشیا کو عسکری سپورٹ پیش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور منشوروں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے ارادے کو واضح چیلنج ہے"۔
الاریانی نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے ایران پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ یمن اور خطے میں امن و استحکام کو برباد کرنے کے حوالے سے اپنی مداخلت کا سلسلہ روک دے۔ علاوہ ازیں تہران یمن کے برادر اور دوست ممالک کی جانب سے بحران کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ نہ کرے۔

یاد رہے کہ القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے منگل کے روز اقرار کیا تھا کہ قاسم سلیمانی اور محمد حجازی نے مل کر خطے میں متعدد ملیشیائیں تشکیل دیں۔ قاآنی کے بقول سلیمانی اور اس کے ساتھ حجازی نے "مزاحمتی محاذ" قائم کیے۔ قاآنی کا اشارہ لبنان، شام، فلسطین، عراق اور یمن میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کی جانب تھا۔
-
ایران حوثیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے: کمانڈر سپاہِ پاسداران انقلاب کا اعتراف
پاسداران انقلاب یقینی طور پر یمن میں نہیں ،اگر وہاں ہوتے تو حوثی اب تک الریاض پہنچ چکے ہوتے: انٹرویو میں دعویٰ بين الاقوامى -
سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کا تربیت یافتہ محمد علی الحوثی باغی لیڈر کیسے بنا؟
سعودی عرب نے حال ہی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث یمن کے چالیس حوثی باغیوں کی ایک فہرست کا اعلان کیا ہے۔ان میں حوثی ملیشیا کے لیڈر اور ... بين الاقوامى