امریکی مفادات پر ضرب کے لیے ایران، افغانستان میں نفوذ بڑھا رہا ہے: جنرل میک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہےکہ ایران امریکی مفادات کونقصان کرنے کے لیے افغانستان میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔

جمعرات کے روز انہوں نے آنے والے مہینوں میں تمام غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد وہاں پر افغان سکیورٹی فورسز کی سرزمین پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس وقت زمین پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی افغان فوج کی قابلیت کس حد تک ہے۔

Advertisement
ایران کی جنگی فوجی مشقوں میں میزائل کا تجربہ
ایران کی جنگی فوجی مشقوں میں میزائل کا تجربہ

انہوں نے مزید کہا کہ مُجھے ہماری روانگی کے بعد افغان فضائیہ کی ہوابازی کی صلاحیت خاص طور پر اس کے بعد جب ہم افغانستان میں فضائی مدد نہیں کریں گے افغان فوج کیسے صورت حال پر قابو پا سکے گی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو کہا کہ امریکی فوج نے یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلا کے آخری مرحلے کے آغاز سے قبل مقامی سطح پر سامان کی فراہمی کےمعاہدے ختم کرنا شروع کردیے ہیں۔

"رائیٹرز" نے ایک امریکی جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک طالبان اپنی صفوں میں تقریبا 50 ہزار ارکان شامل کیے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے بیس سال کی فوجی کارروائیوں کے بعد امریکا کے ذریعے لڑی جانے والی سب سے طویل جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت افغانستان میں ابھی بھی تقریبا 2500 امریکی فوجی اور 7،000 اتحادی فوجیں موجود ہیں۔

This handout image released courtesy of the US Department of Defense (DOD) shows US Marines with 2nd Battalion, 7th Marines, assigned to the Special Purpose Marine Air-Ground Task Force-Crisis Response-Central Command (SPMAGTF-CR-CC) 19.2, reinforcing the Baghdad Embassy Compound in Iraq on January 3, 2020. US personnel at the American embassy in Baghdad, which has come under attack by pro-Iran protesters, are safe and there are no plans to evacuate, the State Department said on December 31, 2019.

پچھلے سال فروری میں امریکی فوج نے اپنے چھوٹے اڈوں کو بند کرنا شروع کیا تھا۔ اپریل کے وسط میں، بائیڈن انتظامیہ نے یکم مئی کو انخلا کے آخری مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا جو 11 ستمبر سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں