.

سعودی عرب کی 192 ممالک کے ساتھ 'یوم الارض' سرگرمیوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ملک کی تعمیر وترقی اور وسیع تر اصلاحات کے پروگرام وژن 2030 کے اہداف میں ماحولیاتی تحفظ بھی شامل ہے۔

ماحولیاتی تحفظ بحر الاحمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے لگژری سیاحتی منصوبوں اور قدرتی خزانوں کو سامنے لانے کے اہداف ومقاصد کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب بھی پوری دنیا کے ساتھ مل کر 'یوم الارض' کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ جمعرات 22 اپریل 2021ء کو پوری دنیا میں 'یوم الارض' منایا گیا۔ اس موقع پر کرہ ارض کے 192 ممالک نے اس میں حصہ لیا۔ اس بار یوم الارض کے لیے'اپنی سر زمین کےلیے ہماری تیاری' کا سلوگن اختیار کیا گیا تھا۔

بحر احمر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان باگانو
بحر احمر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان باگانو

اس موقع پر بحر احمر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جان باگانو نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار بحر الاحمر کے منصوبوں کا حصہ بننے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ میں نے یہ اندازہ لگایا کہ ان علاقوں میں قدرتی مقامات کو سامنے لانے اور ان کے تحفظ کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ مملکت کے شمال مغربی ساحلی علاقوں‌کا فرنٹ 28 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے۔ یہ علاقہ مرجانی چٹانوں کا ہزاروں سال سے مرکز ہے اور یہاں پر قدرتی وسائل کی بہتا ہے۔ مینگرو کے درختوں کے ساتھ ساتھ یہاں پر سمندری کچھوے اور دیگر کئی انواع کی نباتات اور حیوانات پائی جاتی ہیں۔

بحر احمر منصوبہ
بحر احمر منصوبہ

ایک سوال کے جواب میں باگانو نے کہا کہ آج اس بڑے ترقیاتی منصوبے میں ہم منزل کو محفوظ رکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں آنے والے برسوں تک اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اسی وجہ سے ہم دنیا میں قابل تجدید سیاحت کے منصوبوں کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساحل سمندر کا علاقہ پہلی بار میری نگاہ سے گذرا۔ ہم نے پہلی ہی نظر سے محسوس کیا کہ اس ماحول کے حفاظت کافی ہی نہیں ہے ۔ ہمیں اس کو موثر انداز میں فروغ دینے کے لیے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مشروع البحر الأحمر
مشروع البحر الأحمر

پاگانو نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ہمیں کم یا اثر و رسوخ والے تعمیراتی طریقوں کے استعمال سے آگے بڑھنا چاہیئے کیونکہ ہم نہ صرف آس پاس کے قدرتی ماحول کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم اس کو دوبارہ جنم دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس منصوبے کے ہر پہلو بشمول اس میں ترقیاتی منصوبوں اور ان طریقوں کو جن کی ہم تعمیراتی عمل میں "اسمارٹ تصویر" کے تصور کے مطابق عمل کرتے ہیں۔