سعودی عرب میں عسیر صوبے کی انتظامیہ نے جمعے کی شام اس لڑکی کے معاملے کی تفصیلات واضح کی ہیں جس نے خود کو نقصان پہنچانے کے لیے دوائیں کھا لی تھیں۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش معاملے کے مطابق عسیر کے ایک ضلع میں سکونت پذیر مذکورہ 26 سالہ سعودی لڑکی نے گھریلو اختلافات کے سبب بڑی مقدار میں اپنی والدہ کے زیر استعمال دوائیں کھا لیں۔
عسیر کی انتظامیہ نے صوبائی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع کے ایک ہسپتال میں جمعرات کو علی الصبح ایک لڑکی کو لایا گیا جس نے بڑی مقدار میں دوائیں کھا لی تھیں۔ فوری طبی مداخلت اور ضروری اقدامات کی بدولت لڑکی کی حالت بہتر ہو گئی۔ اسے ابھی طبی نگرانی کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔
لڑکی کے بیان کے مطابق اس کے بھایوں نے مجبور کیا تھا کہ وہ میراث کی تقسیم کے کاغذات پر دستخط کر دے۔ اس بیان کی بنیاد پر لڑکی کے تینوں بھائیوں کو طلب کر لیا گیا۔ ان میں سے ایک بھائی ضلع سے فرار ہو گیا۔ اس کو حراست میں لینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عسیر صوبے کی انتظامیہ نے باور کرایا ہے کہ وہ اس لڑکی کے معاملے پر پوری توجہ دے رہی ہے اور ہر حق دار کو اس کا حق دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ صوبے میں کسی بھی شہری یا غیر ملکی مقیم کے حقوق کی تلفی کی صورت میں انتظامیہ یا متعلقہ سیکورٹی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔
-
کرونا کے متعدی مرض کی دانستہ منتقلی جرم شمار ہو گی: سعودی استغاثہ
سعودی عرب میں سرکاری استغاثہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وائرس کے متعدی مرض کو جان بوجھ کر پھیلانا جرم شمار ہو گا۔استغاثہ نے واضح کیا کہ اس متعدی مرض کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں لبنان سے سمگل کردہ منشیات ضبطی کی تفصیلات جاری
سعودی عرب میں کسٹمز حکام اور ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات نے ایک مشترکہ کارروائی میں جمہوریہ لبنان سے پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر لائی گئی منشیات ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: الجوازات کے زیر انتطام 365 خواتین سپاہی فارغ التحصیل
سعود عرب میں محکمہ پاسپورٹ (الجوازات) کے زیر انتظام 365 خواتین سپاہیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ الجوازات انسٹی ٹیوٹ کے خواتین تربیتی مرکز میں ... بين الاقوامى