یونان میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لبنان سے سلوواکیہ جانے والی 4 ٹن حشیش ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق یہ منشیات مٹھائی (کپ کیک) تیار کرنے والی مشینوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔
یونان کی طرف سے جمعے کی شب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کھیپ کو امریکا کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے بعد پکڑا گیا۔

یونان کے حکام نے مزید بتایا کہ لبنان سے سلوواکہ جانے والی منشیات کی کھیپ ضبط کرنے میں سعودی عرب کی مدد حاصل ہوئی۔
حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات (حشیش) کی کھیپ کی مارکیٹ میں قیمت کا اندازہ 3.3 کروڑ یورو لگایا گیا ہے۔

یہ کھیپ 14 اپریل کو ایتھنز میں پیریوس کی بندرگاہ پہنچی تھی۔ کھیپ کو ٹرین کے ذریعے شمالی مقدونیہ، سربیا اور ہنگری کے راستے سلوواکیہ منتقل کیا جانا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں کسٹم حکام اور ڈائریکٹریٹ برائے انسداد منشیات نے ایک مشترکہ کارروائی میں لبنان سے پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر لائی گئی منشیات ضبط کر لی۔ کارروائی کی تفصیلات ذرائع ابلاغ کو جاری کر دی گئی ہیں۔ سعودی کسٹم اور انسداد منشیات کے حکام نے اس سے پہلے بھی لبنان اور دوسرے ملکوں سے سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ اس بار پھلوں اور سبزیوں کو اس مکروہ مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ پھلوں میں چھپا کر لائی گئی منشیات پکڑے جانے کے بعد سعودی عرب نے کل اتوار سے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

-
سعودی عرب میں لبنان سے سمگل کردہ منشیات ضبطی کی تفصیلات جاری
سعودی عرب میں کسٹمز حکام اور ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات نے ایک مشترکہ کارروائی میں جمہوریہ لبنان سے پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر لائی گئی منشیات ... مشرق وسطی -
منشیات کی اسمگلنگ کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بند کردیں
سعودی عرب نے لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی بار بار کی جانے والی کوششوں کے بعد مملکت نے لبنان سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی ... مشرق وسطی -
لبنان سے سعودی عرب منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام
سعودی عرب میں حکام نے پڑوسی ملک لبنان سے منشیات کی بھاری مقدار مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 'ایم فیٹامین' کی لاکھوں گولیاں قبضے میں ... مشرق وسطی